View allAll Photos Tagged urduhadith
qisam hai uss ( zaat ) ki jis ke haath mein meri jaan hai tum mein se koi shakhs is waqt tak momin nahi ho sakta jab tak woh apne maa baap aur aulaad se barh kar mujh se mohabbat nah kere
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
قسم ہے اُس (ذات) کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم میں سے کوئی شخص
اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنے ماں باپ اور اولاد سے
بڑھ کر مجھ سے محبت نہ کرے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ،
عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ
" فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لاَ يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ
Narrated By Abu Huraira : Allah’s Apostle said, “By Him in Whose Hands my life is, none of you will have faith till he loves me more than his father and his children.”
جس میں تین باتیں ہوں گی وہ ایمان کا مزہ پا لے گا ایک یہ کہ اللہ اور اُس کے رسول ﷺ اس کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہوں،دوسرے یہ کہ فقط اللہ کے لئے کسی سے محبت رکھے ،تیسرے یہ کہ دوبارہ کافر بننا اُس کو اتنا ہی ناگوار ہو جتنا آگ میں ڈالا جانا ناگوار ہے
jis mein teen baatein hon gi woh imaan ka maza pa le ga aik yeh ke Allah aur uss ke rasool is ke nazdeek sab se ziyada mehboob hon, dosray yeh ke faqat Allah ke liye kisi se mohabbat rakhay, teesray yeh ke dobarah kafir ban-na uss ko itna hi nagawaar ho jitna aag mein dala jana nagawaar hai
sunehreharoof.com/48/tum-mein-se-koi-shakhs-uss-waqt-tak
تم میں سے کوئی شخص اُس وقت تک (کامل)
مومن نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنے ماں باپ،
اولاد اور تمام لوگوں سے بڑھ کر مجھ سے محبت نہ کرے
tum mein se koi shakhs uss waqt tak ( kaamil ) momin nahi ho sakta jab tak woh apne maa baap, aulaad aur tamam logon se barh kar mujh se mohabbat nah kere
ہم سے اس حدیث کو ابوالیمان نے بیان کیا ، ان کو شعیب نے خبر دی ، وہ زہری سے نقل کرتے ہیں ، انہیں ابوادریس عائذ اللہ بن عبداللہ نے خبر دی کہ عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ جو بدر کی لڑائی میں شریک تھے اور لیلۃالعقبہ کے ( بارہ ) نقیبوں میں سے تھے ۔ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت جب آپ کے گرد صحابہ کی ایک جماعت بیٹھی ہوئی تھی فرمایا کہ مجھ سے بیعت کرو اس بات پر کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو گے ، چوری نہ کرو گے ، زنا نہ کرو گے ، اپنی اولاد کو قتل نہ کرو گے اور نہ عمداً کسی پر کوئی ناحق بہتان باندھو گے اور کسی بھی اچھی بات میں ( خدا کی ) نافرمانی نہ کرو گے ۔ جو کوئی تم میں ( اس عہد کو ) پورا کرے گا تو اس کا ثواب اللہ کے ذمے ہے اور جو کوئی ان ( بری باتوں ) میں سے کسی کا ارتکاب کرے اور اسے دنیا میں ( اسلامی قانون کے تحت ) سزا دے دی گئی تو یہ سزا اس کے ( گناہوں کے ) لیے بدلا ہو جائے گی اور جو کوئی ان میں سے کسی بات میں مبتلا ہو گیا اور اللہ نے اس کے ( گناہ ) کو چھپا لیا تو پھر اس کا ( معاملہ ) اللہ کے حوالہ ہے ، اگر چاہے معاف کرے اور اگر چاہے سزا دیدے ۔ ( عبادہ کہتے ہیں کہ ) پھر ہم سب نے ان ( سب باتوں ) پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کر لی ۔
#pakistan #urdu #urduquotes #islam #urdu_hadith #hadith #urduhadith #Sunnah #Bukhari
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت ان کے پاس آئی اور قبر کے عذاب کا ذکر کرکے کہنے لگی اللہ تجھ کو قبر کے عذاب سے بچائےرکھے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کیا قبر میں عذاب ہوگا؟آپﷺ نے فرمایا: ہاں قبر کا عذاب سچ ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں،پھر میں نے اس کے بعد رسول اللہ ﷺ کو کبھی نہیں دیکھا کہ آپﷺنے کوئی نماز پڑھی ہو مگر اس میں قبر کے عذاب سے پناہ نہ مانگی ہو۔ غندر نے اپنی روایت میں اتنا اور اضافہ کیا کہ عذابِ قبر برحق ہے۔
(بخاری ، جلد 2 کتاب الجنائز، حدیث نمبر 1372)
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا
تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا
جب تک اپنے بھائی کے لیے وہ پسند نہ کرے جو اپنےلیے کررہا ہے
hadith 13
sunehreharoof.com/38/tum-mein-se-koi-shakhs-is-waqt-tak-m...
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: انصار سے محبت رکھنا ایمان کی نشانی ہے اور انصار سے بغض رکھنا نفاق کی نشانی ہے۔
Ansar se mohabbat rakhna imaan ki nishani hai aur Ansar se bughz rakhna nifaq ki nishani hai .